Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / سویڈن میں اسکول پر حملہ ،پناہ گزینوں کیخلاف نسلی منافرت پر مبنی

سویڈن میں اسکول پر حملہ ،پناہ گزینوں کیخلاف نسلی منافرت پر مبنی

ٹرول ہیٹن ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سویڈن میں پولیس نے کہا ہیکہ مقامی اسکول پر جہاں بیرونی پناہ گزین طلبہ کی اکثریت ہے، ایک تلوار بردار شخص کے حملہ میں دو افراد کی ہلاکت کا واقعہ نسلی منافرت پر مبنی ہے۔ اس دوران سارے یوروپ میں بیرونی پناہ گزینوں کے خلاف مخاصمت کی لہر شدت اختیار کررہی ہے۔ سویڈن کے جنوب مغربی ٹاؤن ٹرول ہیٹن میں تحقیقات کنندگان نے توثیق کی ہیکہ اسکول پر کل ہوا حملہ نسلی منافرت پر مبنی تھا۔ 21 سالہ حملہ آور کے لباس اور رویہ سے بھی اس بات کی توثیق ہوتی ہے۔ ایک پولیس تحقیقات ٹور ہرالسن نے کہاکہ حملہ آور نے گہری رنگت رکھنے والوں کو ہی نشانہ بنایا۔ میڈیا میں حملہ آور کی شناخت اینٹن لوڈن پیٹرسن کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس نے ایک ٹیچر اور ایک طالب علم کو ہلاک کردیا ۔ مزیدایک ٹیچر اور ایک طالب علم کو زخمی بھی کیا گیا جو ہاسپٹل میں زیرعلاج ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT