Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / سویڈن میں اسکول پر نقاب پوش کا حملہ

سویڈن میں اسکول پر نقاب پوش کا حملہ

ٹیچر ہلاک ‘ تین دوسرے زخمی ۔ حملہ آور کو پولیس نے گولی ماردی
ٹرالہاٹن ( سویڈن ) 22 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سویڈن میں آج ایک نقاب پوش نے تلوار کے ساتھ اسکول میں گھس کر حملہ کیا اور ایک ٹیچر کو ہلاک اور تین دوسروں کو زخمی کردیا ۔ کہا گیا ہے کہ ان میں دو بچے ہیں۔ بعد ازاں پولیس نے اسے گولی ماردی ۔ کہا گیا ہے کہ یہ حملہ جنوب مغربی شہر ٹرالہاٹن کے ایک اسکول میں ہوا جو چھ تا 15 سال کی عمر کے بچوں کیلئے ہے ۔ مقامی محکمہ صحت کے عہدیداروں نے کہا کہ موقع واردات پر ہی ایک ٹیچر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا ٹیچر اور دو بچے جن کی عمریں 11 اور 15 سال بتائی گئی ہے زخمی ہوگئے ہیں۔ ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ زخمیوں کی حالت کیسی ہے اور ان کے زخم کتنے گہرے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ اس نے حملہ آور کو موقع واردات پر ہی گولی مار دی ہے تاہم ابھی اس کی حالت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ حملہ آور کی عمر 20 سال سے زیادہ ہے اور اسے علاج کیلئے دواخانہ منتقل کیا گیا ہے ۔ پولیس  نے حملہ آور کی شناخت کرلی ہے تاہم ابھی اس کے تعلق سے کوئی اطلاع ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔ ابھی اس حملہ کے مقاصد کا بھی کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT