Monday , August 21 2017
Home / دنیا / سویڈن کی سب سے کم عمر وزیر ‘ نشہ میں ڈرائیونگ پر مستعفی

سویڈن کی سب سے کم عمر وزیر ‘ نشہ میں ڈرائیونگ پر مستعفی

اسٹاکہوم 13 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سویڈن کی اب تک کی سب سے کم عمر کابینی وزیر نے شراب کے نشہ میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے پکڑے جانے پر استعفی کا اعلان کردیا ہے ۔ 29 سالہ ایدا ہزیلک ایک پناہ گزین کی حیثیت سے بوسنیا سے یہاں آئی تھیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جنوبی شہر مالمو میں جب وہ ڈرائیونگ کر رہی تھیں ۔ پولیس نے انہیں روک لیا اور معائنہ پر پتہ چلا کہ ان کے خون میں الکوحل کی مقدار ممنوعہ سطح سے زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی ۔ وہ اس کی ذمہ داری قبول کرتی ہیں اور اپنے وزارتی عہدہ سے استعفی کا اعلان کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس حرکت پر خود پر برہم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT