Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / سٹہ باز کھلاڑیوں کو سخت سزائیں دینے کا اعلان

سٹہ باز کھلاڑیوں کو سخت سزائیں دینے کا اعلان

لاہور۔14 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) پی سی بی نے ناصر جمشید کو بھی معطل کرتے ہوئے فکسنگ کرنیوالے کھلاڑیوں کو نشان عبرت بنانے کا اعلان کردیا جبکہ خالد لطیف نے کہا ہے کہ میں نے کبھی کچھ غلط نہیں کیا ۔ چیئر مین پی سی بی شہر یار خان کے مطابق شرجیل خان اور خالد لطیف کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے،ذوالفقار بابر اور شاہ زیب حسن کلیئر ہیں جبکہ محمدعرفان سے ابھی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ مقدمہ کی آزادانہ سماعت کیلئے سینئر جج کی نگرانی میں ٹربیونل تشکیل دیا جائے گا ۔ کوئی یہ نہ سمجھے کہ فکسنگ کر کے دو چار سال بعد کرکٹ کھیل لے گا،جرم ثابت ہوگیا تو فکسرز کو عبرتناک سزا دینگے۔ قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئر مین پی سی بی شہر یار خان نے کہا پی ایس ایل پاکستان کی عزت کامعاملہ ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،5کھلاڑی پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے ریڈار پر ہیں جبکہ شرجیل اور خالد کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے ہوسکتا ہے عرفان کو بھی ایک دو دن میں نوٹس جاری کیا جائے ۔
انہوں نے کہا تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تادیبی کمیٹی بنائی جائے گی جس کا سربراہ سینئر جج ہو گا۔ کمیٹی کھلاڑیوں کا موقف لے گی اور انہیں صفائی کا پورا موقع دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا اس معاملے میں پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے بھرپورکردار ادا کیا ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے جبکہ اس مرتبہ سب کچھ ہمارے ہاتھ میں ہے اورتحقیقات کے بعد سزائیں بھی ہم ہی دیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا اینٹی کرپشن یونٹ کو حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق بکیز نے دیگر کھلاڑیوں سے بھی رابطہ کیا ہے اس وقت معاملے میں ملوث کھلاڑیوں کی تعداد سے متعلق نہیں بتا سکتے تاہم ایک مرتبہ تفتیش مکمل ہوجائے تو ملوث افراد کو کڑی سزائیں دی جائیں گی۔

 

رحیم لیگ فٹبال ٹورنمنٹ کا
آج آغاز
حیدرآباد ۔14 فبروری ۔ ( پریس ریلیز) تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن سے موصولہ خبر کے بموجب اے ڈیویژن رحیم لیگ 2016-17 ء کا 15فبروری کو آغاز ہورہا ہے جوکہ گوشہ محل پولیس اسٹیڈیم اور پی او سی فٹبال گراؤنڈ سکندرآباد میں کھیلا جائے گا ۔ اس ٹورنمنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور خطابی مقابلہ 21 فبروری کو کھیلا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT