Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سٹ ون میں عنقریب عصری تربیتی کورسیس متعارف

سٹ ون میں عنقریب عصری تربیتی کورسیس متعارف

روزگار کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی : عنایت علی باقری
حیدرآباد۔9جولائی(سیاست نیوز) صدرنشین اسٹیٹ سٹ وین جنا ب میرعنایت علی باقری نے ریاست کے نوجوانوں کو بھروسہ دلایا کہ بہت جلد سٹ وین میںعصری دور کے پیشہ وارانہ کورسس پر مفت تربیت کا سلسلہ شروع کیاجائے گا۔انہوں نے مزیدکہاکہ تربیت کی تکمیل کے بعد مہارت حاصل کرنے والے نوجوانوں ‘ مرد وخواتین کو روزگار بھی فراہم کرنے کاکام کیا جائے گا۔ آج یہاں قدیم شہر حیدرآباد میںسٹ ون کے مرکزی دفتر میں ایل ای ڈی بلب اور ٹیوب لائٹس کے لئے سولار پاور سسٹم تربیتی مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران چیرمن سٹ ون میرعنایت علی باقری نے کہاکہ حکومت تلنگانہ بالخصوص چیف منسٹرکے چندرشیکھر رائو کا منشاء او رمقصد ریاست سے بے روزگاری کو ختم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سٹ ون کو ریاست تلنگانہ کے نوجوان مرد او رخواتین کی بے روزگاری کوختم کرنے کا سب سے بڑا مرکز بنانے کاکام کیاجارہا ہے۔ میرعنایت علی باقری نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کے رہنمائی میں سٹ ون کے اندر نئی اصلاحات کے لئے کام کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ سابق میںسٹ ون ایک برائے نام ادارے کے طور پر کام کرتاتھا مگر جب سے ریاست کی باگ ڈور چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو نے سنبھالی ہے تب سے سٹ ون کانقشہ ہی بدل دیا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ سٹ ون حیدرآباد کا باوقار ادارہ ہے اور ہماری تاریخی ثقافت کا علمبردار بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سٹ ون میںبلاتفریق مذہب ‘ ذات پات تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مختلف پیشہ وارانہ کورسس کی مفت تربیت فراہم کرنے کا کام کیاجاتا ہے۔ انہو ںنے مزیدکہاکہ اب تک ہزاروں کی تعداد میںمرد وخواتین نے سٹ ون کی خدمات سے استفادہ کرتے ہوئے روزگار سے مربوط ہوئے ہیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کی ہدایت پر سٹ ون میںنئی اسکیمات پر تربیتی کورسس متعارف کروائے جارہے ہیں جوعصرحاضر کے تقاضوں کو پورا کرنے میںمددگار بھی ثابت ہونگے ۔ انہو ںنے بتایا کہ اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر ایل ای ڈی بلب اور ایل ائی ٹی ٹیوب لائٹس کے لئے سولار سسٹم کی تنصیب کے متعلق تربیتی مرکز کا قیام عمل میںلایا گیا ہے ۔ مسٹر باقری نے کہاکہ اس کے علاوہ دیگر کورسس کے ٹریننگ کا سلسلہ بھی بہت جلد شروع کردیاجائے گا۔ اس موقع پر ایم ڈی سٹ ون ودیاناتھ رائو بھی موجود تھے۔

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT