Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / سپاہیوں کی اموات پر نائب صدر اور فوجی سربراہ کا اظہار تعزیت

سپاہیوں کی اموات پر نائب صدر اور فوجی سربراہ کا اظہار تعزیت

نئی دہلی ۔ 5 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے جموں و کشمیر میں برف کے تودے میں دب کر 10 فوجی جوانوں کی ہلاکت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ نائب صدر نے تعزیتی بیان میں کہا کہ مجھے یہ جان کر بڑا دکھ ہوا کہ سیاچن گلیشر میں دب کر ہمارے 10 فوجی جوانوں کی موت واقع ہوگئی ہے ۔ انہوں نے اس واقعہ پر سوگوار خاندان اور بہادر فوجیوں سے قلبی ہمدردی کا بھی اظہار کیا ۔ دریں اثناء چیف آف آرمی اسٹاف جنرل دلبیرسنگھ نے بھی سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے بتایا کہ فوجیوں کی حفاطت کیلئے اضافی وسائل بشمول راڈر فراہم کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے ۔
جٹ ایرویز فلائٹ میں سونو نگم کی نغمہ سرائی‘ 5 ملازمین معطل
نئی دہلی ۔ 5 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جٹ ایرویز نے اپنے 5 ارکان عملہ کو معطل کردیا ہے ۔ جنہوں نے ایک چارٹرڈ فلائٹ میں گلوکار سونونگم کو اناوسمنٹ سسٹم کے ذریعہ فلمی نغمے گانے کی اجازت دیدی تھی ۔ اس واقعہ پر ڈائرکٹر جنرل سیول ایویشن نے سخت نوٹ لیا تھا ۔ یہ واقعہ 4 جنوری کو جودھپور سے ممبئی جانے والی فلائٹ میں پیش آیا تھا ۔ جب کہ عملہ کے ارکان نے مسافرین کی خواہش پر سونونگم کو طیارہ میں میوزک ’ کنسٹرٹ ‘ منعقد کرنے کی اجازت دیدی تھی ۔ ۔

TOPPOPULARRECENT