Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / سپریا سولے کی جیل میں چھگن بھوجبل سے ملاقات

سپریا سولے کی جیل میں چھگن بھوجبل سے ملاقات

ممبئی 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی کی رکن پارلیمنٹ و پارٹی سربراہ شردپوار کی دختر سپریا سولے نے آج مہاراشٹرا کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر چھگن بھوجبل سے آرتھر روڈ جیل میں ملاقات کی۔ بھوجبل کو انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں ایک خصوصی عدالت نے کل 14 دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا تھا۔ جیل کے باہر منتظر میڈیا نمائندوں کے اِس استفسار پر کہ اِس ملاقات کا مقصد کیا تھا، سپریا سولے نے کہاکہ صرف ہولی کی مبارکباد دینے آئی تھیں۔ چھگن بھوجبل کو پیر کی شام انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے گرفتار کیا تھا جو اُن کے خلاف منی لانڈرنگ اور دوسرے مقدمات کی تحقیقات کررہا ہے۔ اُنھیں کل ایک عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں سے اُنھیں عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا۔ اسی جیل میں چھگن بھوجبل کے بھتیجے سمیر بھوجبل بھی یکم فروری کو گرفتاری کے بعد قید ہیں۔

TOPPOPULARRECENT