Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / سپریم کورٹ میں رام مندر مقدمہ کی روزانہ سماعت، سبرامنیم سوامی کی خواہش

سپریم کورٹ میں رام مندر مقدمہ کی روزانہ سماعت، سبرامنیم سوامی کی خواہش

نئی دہلی 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی قائد سبرامنیم سوامی نے آج راجیہ سبھا میں مطالبہ کیاکہ رام مندر مقدمہ کی سپریم کورٹ میں روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے۔ یہ مسئلہ ایک پوائنٹ آف آرڈر کے ذریعہ اٹھاتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ دونوں فریقین کہہ چکے ہیں کہ اِس مسئلہ پر عدالت کا حکم اُن کے لئے قابل قبول ہوگا اِس لئے حکومت کو بھی اِس مقدمہ کی روزانہ سماعت سے اتفاق کرنا چاہئے۔ نائب صدرنشین راجیہ سبھا پی جے کورین نے کہاکہ یہ مسئلہ پوائنٹ آف آرڈر کا نہیں ہے۔ قبل ازیں جیسے ہی سوامی پوائنٹ آف آرڈر پیش کرنے کے لئے اُٹھ کھڑے ہوئے، اپوزیشن کانگریس ارکان نے احتجاج کیا تھا۔ اِس پر کورین نے اُن سے خواہش کی کہ پوائنٹ آف آرڈر اُٹھانے کے لئے تحریری درخواست پیش کریں۔

TOPPOPULARRECENT