Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / سپریم کورٹ میں ہاردک پٹیل کی عرضی دوسری بینچ سے رجوع

سپریم کورٹ میں ہاردک پٹیل کی عرضی دوسری بینچ سے رجوع

نئی دہلی۔ 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کی ایک بینچ نے آج پٹیل کوٹہ لیڈر ہاردک پٹیل کی ایک عرضی کو دوسری بینچ سے رجوع کردیا ہے جس میں ان کے خلاف اپنے ساتھیوں کو خودکشی کرنے کی بجائے گجرات پولیس ملازمین کو مار مار کر ہلاک کردینے کیلئے اُکسانے کے الزامات عائد کرنے پر عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔ جسٹس وی گوپالا گوڈا اور جسٹس امیتوا روائے پر مشتمل بینچ نے پٹیل کے وکیل مسٹر کپل سبل کو تقریباً نصف گھنٹہ تک بحث پر سماعت کے بعد بغیر کوئی وجہ بتائے عرضی کو دوسری بینچ منتقل کردینے کا اعلان کردیا۔

 

اڈیشہ میں سڑک حادثہ میں 4 افراد ہلاک
بیرہم پور ( اڑیسہ ) ۔ 4 ۔ نومبر : (سیاست ڈاٹ کام ) : اڑیسہ کے ضلع گنجام میں بڑاکھریدا کے قریب ایک منی بس الٹ جانے کے باعث 4 مسافر ہلاک اور دیگر 15 زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ پرشوتم پور جانے والی گاڑی میں گنجائش سے زائد مسافرین تھے ۔ ڈرائیور نے ایک موٹر سیکل راں کو بچانے کے لیے اچانک بریک لگادینے سے گاڑی الٹ گئی ۔ حادثہ میں 2 افراد برسر موقع ہلاک اور دیگر 2 افراد MKCG میڈیکل کالج میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکے ۔ اس واقعہ پر مقامی عوام نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر ٹریفک روک دی اور مہلوکین کے لواحقین کو معاوضہ اور سڑک کی مرمت کا مطالبہ کیا

TOPPOPULARRECENT