Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / سپریم کورٹ نے جسٹس کاٹجو کا معافی نامہ قبول کرلیا

سپریم کورٹ نے جسٹس کاٹجو کا معافی نامہ قبول کرلیا

نئی دہلی، 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے سومیہ معاملے میں اپنے فیصلے کے خلاف سابق جج ریٹائرڈ جسٹس مارکنڈے کاٹجو کی نکتہ چینی پر توہین عدالت کے مقدمہ میں ان کی طرف سے پیش کردہ غیر مشروط معافی کو آج قبول کرلیا۔جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے جسٹس کاٹجو کی طرف سے پیش کردہ غیر مشروط معافی نامہ کو قبول کرتے ہوئے ان کے خلاف توہین عدالت کے مقدمہ کو خارج کردیا۔سابق جج نے سومیہ عصمت دری اور قتل کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپنے بلاگ میں ججوں کی نکتہ چینی کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT