Friday , July 21 2017
Home / ہندوستان / سپریم کورٹ پر عوامی دباؤ کے آگے جھک جانے کا الزام

سپریم کورٹ پر عوامی دباؤ کے آگے جھک جانے کا الزام

نئی دہلی 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مجرمین کے مشیر قانونی نے آج کہاکہ سپریم کورٹ عوامی دباؤ کے آگے جھک گئی ہے اور اُس نے سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ اِس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک درخواست نظرثانی پیش کی جائے گی۔ قانون داں اے پی سنگھ نے جو 4 مجرموں میں سے دو کے وکیل صفائی تھے، فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس میں فیصلے پر نظرثانی کی درخواست پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ قانون داں ایم ایل شرما نے بھی کہاکہ درخواست نظرثانی داخل کی جائے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ اُن کے موکلوں میں سے ایک مکیش سنگھ جسے پھانسی کی سزا کا سامنا ہے، اِس مقدمے میں پھنسایا گیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ عدالت سے دہشت گردوں کو راحت حاصل ہورہی ہے لیکن ہمیں سپریم کورٹ پر بھرپور اعتماد ہے اور ہمیں اُمید ہے کہ انصاف حاصل ہوگا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT