Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / سپریم کورٹ کی خواہش پر طلاق ثلاثہ پر اپنی رائے ظاہر کرنے قومی خواتین کمیشن کا بیان

سپریم کورٹ کی خواہش پر طلاق ثلاثہ پر اپنی رائے ظاہر کرنے قومی خواتین کمیشن کا بیان

کوئمبتور ۔ 17 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی کمیشن برائے خواتین نے آج کہا کہ وہ طلاق ثلاثہ کی برخواستگی کے بارے میں اپنی رائے ظاہر کرنے کیلئے تیار ہے ، اگر سپریم کورٹ اُس سے اس کی خواہش کرے ۔ قومی کمیشن برائے خواتے کی رکن ریکھا شرما نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہ کیا کمیشن سپریم کورٹ میں اس مسئلے پر خواہش کرنے پر اپنی رائے ظاہر کرے گا ۔ کہا کہ طلاق ثلاثہ کے بارے میں قومی خواتین کمیشن اپنی رائے سپریم کورٹ کی خواہش پر ضرور ظاہر کرے گا ۔ ریکھا نے کہاکہ کئی خواتین مصائب کا شکار ہوچکی ہیں اور اب بھی مصائب کا شکار ہیں، کیونکہ یہ رواج ہنوز جاری ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ قومی خواتین کمیشن چاہتا ہے کہ اسے جلد از جلد برخاست کردیا جائے ۔ علاوہ ازیں صدرنشین خواتین کمیشن نے سپریم کورٹ کی بنچ میں طلاق ثلاثہ کے مسئلے کی سماعت کے دوران کسی خاتون جج کو شامل نہ کرنے پر بھی اعتراض کیا۔ وہ خواتین سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لئے دو روزہ دورہ پر یہاں آئی ہوئی تھی ۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس سے اُنھیں تعاون حاصل نہیں ہوا ۔ انھوں نے کہاکہ اگر ایف آئی آر کی عدم موجودگی کی وجہ سے کارروائی میں تاخیر کی جاتی ہے تو کئی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 33,000 مقدمے کمیشن میں زیرالتواء ہیںجن میں سے بیشتر یوپی ، بہار ، ہریانہ اور مغربی بنگال کے ہیں۔ جنوبی ہند کی صورتحال بہتر ہے۔ ٹاملناڈو میں 90 فیصد مقدمات کی یکسوئی ہوچکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT