Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / سپریم کورٹ کی پولیس اور مرکز سے موقف طلبی

سپریم کورٹ کی پولیس اور مرکز سے موقف طلبی

نئی دہلی ۔ 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج دہلی حکومت کی ایک درخواست پر جس نے قومی دارالحکومت کیلئے پانی کی سربراہی بحال کروانے کی خواہش کی ہے، جس میں جاٹ کوٹہ احتجاج کی وجہ سے خلل اندازی پیدا ہوئی ہے، موقف کی رپورٹ طلب کرلی۔ چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی زیرقیادت ایک بنچ نے اندرون دو دن موقف داخل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے مرکز اور یو پی کی حکومت کو عام آدمی پارٹی حکومت کی درخواست پر نوٹسیں جاری کردی۔ بنچ نے جو جسٹس یو یو للت اور دیگر پر مشتمل تھی۔ پہلے تو دہلی حکومت کی درخواست کی سماعت سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ اسے بین حکومتی سطح پر حل کرلیا جائے۔ بنچ نے کہا کہ آپ لوگ مسئلہ کو حکومت سے حکومت کی سطح پر حل کرنے کے بجائے سپریم کورٹ سے رجوع ہورہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ اس سلسلہ میں حکم جاری کرے۔ آپ ہر چیز صرف تیار چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT