Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / سپریم کورٹ کے احکام پر کنٹراکٹ اسسٹنٹ پروفیسرس کی ریالی

سپریم کورٹ کے احکام پر کنٹراکٹ اسسٹنٹ پروفیسرس کی ریالی

حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : عثمانیہ یونیورسٹی کنٹراکٹ اسسٹنٹ پروفیسرس نے سپریم کورٹ کی جانب سے تمام کنٹراکٹ ملازمین کو مساوی کام مساوی تنخواہ کے احکام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے او یو آرٹس کالج تا ایڈمنسٹریٹیو بلڈنگ تک ایک ریالی کا آج اہتمام کیا اور کنٹراکٹ اسسٹنٹ پروفیسرس کو باقاعدہ اسسٹنٹ پروفیسرس کے مساوی تنخواہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے وائس چانسلر کو ایک یادداشت پیش کیں ۔ کنٹراکٹ اسسٹنٹ پروفیسرس نے ریاستی حکومت اور عثمانیہ یونیورسٹی انتظامیہ سے سپریم کورٹ کے احکام پر عمل آوری کی درخواست کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT