Sunday , May 28 2017
Home / دنیا / سپریم کورٹ کے باہر دیوی کے مجسمے کے خلاف مظاہرے

سپریم کورٹ کے باہر دیوی کے مجسمے کے خلاف مظاہرے

ڈھاکہ۔25 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں اعتدال پسند اسلامی گروپ کے ہزاروں حمایتیوں نے سپریم کورٹ کے باہر انصاف کی دیوی کے مجسمے کے خلاف مظاہرے کیے اوراس مجسمے کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ مجسمہ اسلام کے خلاف ہے۔ بنگلہ دیش سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر لگائے گئے انصاف کی دیوی کا مجسمہ یونانی دیوی تھیمس سے مماثلت رکھتا ہے لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ ڈھاکہ میں لگائی گئی دیوی نے ساڑی پہن رکھی ہے۔ ڈھاکہ میں حفاظت اسلام کے حمایتی جمعہ کی نماز کے بعد ڈھاکہ میں واقع مسجد بیت المکرم کے باہر جمع ہوئے اور مظاہرے کیے۔ انھوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر دیوی کے مجسمے کو نہیں ہٹایا گیا تو ملک بھر میں مظاہرے کیے جائیں گے۔ مظاہرین کے مطابق دیوی کا مجسمہ جو دسمبر میں سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر لگایا گیا ہے بت پرستی کے مترادف ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT