Wednesday , May 24 2017
Home / سیاسیات / سچائی سامنے آ ہی جاتی ہے :راہول گاندھی

سچائی سامنے آ ہی جاتی ہے :راہول گاندھی

نئی دہلی8مئی (یو این آئی) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال پر لگے الزامات کے تناظر میں آج کہا کہ سچائی کو چھپایا نہیں جا سکتا۔اُنھوں نے ٹوئٹ کیا سچائی کے بارے میں مجھے یہ بات بہت اچھی لگتی ہے کہ وہ سامنے آ ہی جاتی ہے۔ کانگریس نائب صدر نے یہ تبصرہ دہلی حکومت کے سابق وزیر آبی وسائل کپل مشرا کے چیف منسٹر پر لگائے گئے سنسنی خیز الزامات کے تناظر میں کیا ہے ۔ مشرا نے کہا کہ وزیر صحت ستیندر جین نے ان کے سامنے کجریوال کو دو کروڑ روپے دیئے تھے ۔اس دوران پارٹی نے بھی اپنے سرکاری پیج پر ٹویٹ کیاکہ کجریوال پر لگا دو کروڑ روپے لینے کا الزام۔ سب سے جواب مانگنے والے کجریوال جی، کیا اب آپ جواب دیں گے ‘‘۔اس انکشاف کے بعد کانگریس نے کجریوال سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ پارٹی نے ٹوئٹ کیا کہ جس طرح کے الزامات لگائے گئے ہیں، ان کے پیش نظر کجریوال کو اب عہدہ پر برقرار رہنے کا حق نہیں ہے ۔ انہیں فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT