Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / سچن اور گواسکر کی نظر میں پاکستان پسندیدہ

سچن اور گواسکر کی نظر میں پاکستان پسندیدہ

کولکتہ ۔18مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹیم کے کپتان سنیل گواسکر اور سابق ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کل یہاں ایڈن گارڈنز کے میچ میں مہمان ٹیم کو پسندیدہ قرار دے دیا۔ ٹورنمنٹ کیلئے ہندوستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پاکستان نے اپنے افتتاحی مقابلے میں بنگلہ دیش کو بھاری فرق سے شکست دی۔ گواسکر کے بموجب نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد پاکستان کے مقابلے میں ہندوستان پر کافی زیادہ دباؤ ہوگا۔ میرا خیال ہے کہ اس میچ کیلئے پاکستان پسندیدہ ہے۔ گواسکر نے کہا کہ حالیہ عرصے میں روی چندرن اشون اورآشیش نہرا نے اچھی بولنگ کی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم میں شامل جسپریت بمراہ بھی پاکستان بیٹسمینوں کو مشکلات سے دوچار کرسکتے ہیں۔ محمد عامر نے ہندوستانی بیٹسمینوں کو ایشیا کپ کے دوران مشکلات سے دوچار کیا تھا تاہم گواسکر پرامید ہیں کہ ہندوستانی بیٹسمینوں نے ان کے خلاف بیٹنگ کے لئے تیاری کی ہوگی۔دریں اثناء سچن تنڈولکر نے محمد عامر‘شاہد آفریدی اور محمد حفیظ کو میزبان ٹیم کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT