Friday , July 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / سچن تنڈولکر ویمنز ورلڈ کپ کے سفیر مقرر

سچن تنڈولکر ویمنز ورلڈ کپ کے سفیر مقرر

دبئی ۔10 مارچ (سیاست ڈاٹ کا م )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے سابق ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر کو رواں سال ہونے والے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے اپنا سفیر مقرر کردیا ہے۔سچن  نے سفیر بنانے پر آئی سی سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی کسی بھی کھیل میں شرکت بہت اہم ہے۔ میرے خیال سے کھیل خواتین کیلئے اور خواتین کھیلوں کیلئے‘ بنی ہیں اور اسی لئے میں اپنی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایونٹ میں شرکت کرنے والی تمام ہی ٹیمیں اچھی ہیں لیکن میرا دل ہندوستان کے ساتھ ہے۔ ریکارڈ چھ ورلڈ کپ میں شرکت کا اعزاز رکھنے والے سچن تنڈولکر کرکٹ کے عظیم ترین کھلاڑیوں کی پہلی صف میں نظر آتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT