Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / سچن نے بچوں کیساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے 43 ویں سالگرہ منائی

سچن نے بچوں کیساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے 43 ویں سالگرہ منائی

ممبئی۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ماضی کے سرکردہ کرکٹ بیٹسمین سچن تنڈولکر نے آج یہاں ’’میک اے ویش انڈیا‘‘ تنظیم سے تعلق رکھنے والے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے اپنی 43 ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر اسپورٹس بالخصوص کرکٹ برادری نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سچن نے ایم آئی جی کلب میں بچوں کے ساتھ کچھ وقت گذارا اور انہیں بیٹنگ کے گر سکھایا۔ بعدازاں اپنے فیس بک پیج پر تصویر بھی جاری کی۔ٹنڈولکر 2013ء میں کرکٹ کے تمام فورمیٹس سے سبکدوش ہوگئے تھے۔ انہوں نے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹسٹ میچ کے دوران سبکدوشی کے فیصلہ کا اعلان کیا تھا۔ کرکٹرس انیل کمبلے، شکھر دھون کے علاوہ بی سی سی آئی کے چیرمین راجیو شکلا، سیکریٹری انوراگ ٹھاکر اور دوسروں نے بھی مبارکباد دی۔ سریش رائنا اور ایس سری سانت کے علاوہ پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق نے بھی ٹنڈولکر کو ٹوئٹر پر مبارکباد دی۔
نائٹ ٹیسٹ منصوبے کے پیچھے بھی دولت کا حصول اصل مقصد
سڈنی۔24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)  نائٹ ٹیسٹ منصوبے کے پیچھے بھی دولت کا حصول کارفرما نکلا، آسٹریلیا کے چینل 9 نے اپنی ریٹنگ بڑھانے کیلئے سرمایہ کاری کی، جنوبی افریقہ کو بھی رات کو پانچ روزہ کرکٹ پر راضی کرنے کیلئے ڈالرزکا لالچ دیا جارہا ہے، ماہرین کے مطابق صرف ایک میچ کی بنیاد پر پنک گیند کو کامیاب قرار نہیں دیا جا سکتا۔

TOPPOPULARRECENT