Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / سچن کی بیٹنگ کیلئے دن بھر انتظار کیا :روٹ

سچن کی بیٹنگ کیلئے دن بھر انتظار کیا :روٹ

لیڈز۔28 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش کپتان جیوروٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ وہ سچن تنڈولکر کی بیٹنگ دیکھنے کیلئے پورا دن ہیڈنگلے میں موجود رہے لیکن آخر میں انھیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔جیو روٹ نے اپنے ہوم گراؤنڈ سے جڑی یادوں کے حوالے سے کہا کہ 2002 میں میں یہاں پر پہلا ٹسٹ میچ دیکھنے کیلیے آیا جوکہ ہندوستان کے خلاف تھا، میں تنڈولکر کو بیٹنگ کرتا ہوا دیکھنا چاہتا تھا لیکن انھوں نے آدھا دن ڈریسنگ روم میں گزارا اور جب بیٹنگ کیلئے آئے تو وکٹ پر ان کا قیام مختصر رہا جس سے مجھے کافی مایوسی ہوئی۔ روٹ نے کہا کہ بچپن میں جس ٹیم کو میں دیکھا کرتا تھا اب اسی کا کپتان ہونا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

TOPPOPULARRECENT