Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سچی لگن و محنت حصول ملازمت کا ذریعہ

سچی لگن و محنت حصول ملازمت کا ذریعہ

ناگر کرنول میں پولیس تربیتی کیمپ سے سی نرنجن ریڈی و رکن اسمبلی کا خطاب
ناگرکرنول13؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سچی محنت اور لگن ملازمتوں کے حصول کے لئے معاون ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار نائب صدر نشین ریاستی پلاننگ کمیشن مسٹر سی نرنجن ریڈی نے کیا۔  رکن اسمبلی ناگرکرنول مسٹر مری جناردھن ریڈ کی جانب سے ایم جے آرچیاریٹبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام منڈل تیلکا پلی میں واقع سی ایل آر کالج میں پروفیسر جئے شنکر  کے نام سے موسوم احاطے میں ہونے والے ایک ماہ کا پولس تربیتی کیمپ کا ریاستی پلاننگ کمیشن کے نائب صدرنشین مسٹر سی نرنجن ریڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے افتتاح کیا۔ٹرسٹ کے ڈائریکٹر مسٹر جے رگھو نندن ریڈی کی صدارت میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جستجو اور محنت کے ساتھ تربیت حاصل کرنے والوں کی کامیابی کو یقینی قرار دیتے ہوئے پولس تربیت کے لئے منتخبہ 700امیدواردں کو مفت تربیت کے ساتھ ساتھ ایک ماہ تک ان کے لئے مفت قیام وطعام کااہتمام کرنے والے رکن اسمبلی مسٹر مری جناردھن ریڈی کے خدمات کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے اس تربیت کے دوران اوقات کو ضائع نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمتوں کے لئے  جائیدادیںکم  اورامیدواروںکی تعداد زیادہ ہونیکے باعث ہونے والے سخت مقابلے کے لئے ہر ایک کو تیاررہنے کا مشورہ دیا انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کے لئے عنقریب اعلامیہ جاری کریگی۔اس موقع سے مستفید ہونے کا انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ تقررات کے امتحانات میں تلنگانہ کی تاریخ کو اہمیت دی جائیگی۔اس موقع پر ناگرکرنول اور ونپرتی کو اپنی دونوں آنکھ قراردیتے ہوئے کہا کہ ان دونو ں شہروں کو ضلع بنانا ہی ان کا عین مقصد ہے۔اس موقع پر رکن اسمبلی ناگرکرنول مسٹر مری جناردھن ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تعلق غریب خاندان سے ہونے سبب وہ انٹر میڈیٹ کے بعد ترک تعلیم پر مجبور ہہوگئے اور  30 ہزرا رکی سرمایہ کاری سے کپڑوں کے کاروبار کا آغاز کیا لیکن سچی محنت اور لگن کے سبب آج وہ 1200کروڑ کا کاروبار کررہے ہیںاور اپنے تجارتی ادارے میں انہوں نے ہزاروںافراد کو ملازمت فراہم کیا ہے۔ انہوں نے امیدواروںکو مشورہ دیا کہ وہ ان کے مشوروں کو اپنا کر پوری جسجتو و لگن کے ساتھ اس موقع کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے ملازمت کے حصول کو یقینی بنائیں۔  اس موقع پر زیڈ پی ٹی نریندرریڈی،وٹی آر ایس کے قائدین نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT