Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / سڈنی گراؤنڈ پر سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ

سڈنی گراؤنڈ پر سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ

سڈنی ۔ /4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے اتوار کو 164 رن بناتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی ٹیم کے اسکور کو 324 رن تک پہونچادیا ۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے کسی بھی ونڈے انٹرنیشنل میچ میں ہی اب تک کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی ہے ۔ اسمتھ کی ساتویں ونڈے سنچری تھی جس میں ان کے چار چھکے اور 14 چوکے بھی شامل ہیں ۔ چیاپل ۔ ہیڈل تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کیلئے اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ جس کے ذریعہ انہوں نے اپنی ٹیم کو طاقتور موقف میں پہنچادیا ہے ۔ یہ آسٹریلیا کے کسی کھلاڑی کی ساتویں بڑی اننگز ہے ۔ اس گراؤنڈ پر گزشتہ سال کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلرس نے 162 رن بنایا تھا ۔ اسمتھ کی ٹاپ رینک ٹیم کو اکٹوبر کے دوران جنوبی افریقہ کے خلاف 5-0 سے شکست ہوگئی تھی اور 21 ویں اوور میں چار وکٹ کے نقصان سے 92 رن کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی تھی ۔ اسمتھ اپنی اس طوفانی اننگز میں تین مرتبہ  آؤٹ ہونے سے بال بال بچ گئے ۔ جس کے باوجود انہوں نے اپنی زندگی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے جارحانہ بیٹنگ کی ۔ اسمتھ نے اپنی اننگز کے اختتام کے بعد کہا کہ ’’شاید میری قسمت نے بھی ساتھ دیا ہے ۔ لیکن آپ کو اس (قسمت) کا بہتر استعمال کرتے ہوئے اس کا فائدہ اٹھانا ہوتا ہے ‘‘ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’مجھے اپنے ہوم گراؤنڈ پر ایک بھاری اسکور بناکر خوشی ہوئی ہے ۔ کھیلنے کیلئے یہ بہت اچھی جگہ ہے اور مجھے اپنے خاندان کے روبرو کھیلنا بہت پسند ہے ‘‘ ۔ اسمتھ ، کھیل کے اختتام سے تین اوور قبل ٹرینٹ ہولٹ کی گیند پر کولن سانورو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔ بھاری اسکور میں 52 رن کے اضافہ میں نئے کھلاڑی ٹراویس ہیڈ نے اسمتھ کی مدد کی ۔ آسٹریلیا نے بحران کن انداز میں اپنی باری کا آغاز کیا تھا ۔ اکرون فنچ کھیل کے پہلے ہی اوور میں ہینری کے ہاتھوں صفر پر آؤٹ ہوگئے ۔ بولٹ کے تیسرے اوور میں اسمتھ نے نیوزی لینڈ کو دو موقع دیا ۔

TOPPOPULARRECENT