Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سڑکوں پر تشدد کے واقعات سے ملک کا امیج متاثر : وینکیانائیڈو

سڑکوں پر تشدد کے واقعات سے ملک کا امیج متاثر : وینکیانائیڈو

حیدرآباد۔ 18 ؍اکٹوبر ( پی ٹی آئی) مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ رواداری ہندوستانیوں کے خون میں رچی بسی ہے ۔ دانشور طبقہ کو سڑک پر ہونے والے تشدد کے واقعات پر اس طرح کا احتجاج نہیں کرنا چاہئے جس سے ملک کا امیج متاثر ہوتا ہو ۔ بعص مصنفین اور میڈیا کی جانب سے تشدد کے واقعات پر کئے جانے والے احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے وینکیانائیڈو نے کہا کہ دانشور طبقہ نے بعض بدبختانہ واقعات کی مذمت کی ہے ۔ لیکن انہیں اپنے ملک کا امیج بھی ذہن میں رکھتے ہوئے ایسا کرنا چاہئے ۔ بعض افراد سڑک کے تشدد کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں ۔ملک میں رواداری کی سطح مستحکم ہے  لیکن ان دنوں ملک کے اندر ایک نیا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس ملک کے اندر رواداری ختم ہوتی جار ہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT