Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سڑکوں پر کوڑا کرکٹ نہ پھینکنے عوام کو مشورہ

سڑکوں پر کوڑا کرکٹ نہ پھینکنے عوام کو مشورہ

کیرامیری۔/6ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کیرا میری سب انسپکٹر ایم رمیش نے آج کیرامیری کے تمام عوام سے کوڑا کرکٹ سڑکوں کے کنارے نہ پھینکنے کا مشورہ دیا۔ تفصیلات کے بموجب سب انسپکٹر رمیش نے آج پورے کیرا میری کا پیدل دورہ کیا۔ اس موقع پر مستقر کے تمام تاجرین اور میکانکوں، ہوٹل مالکین سے انہوں نے خود شخصی طور پر بات چیت کرتے ہوئے ہدایت دی کہ وہ اپنی دکانات اور مکانات کے کوڑا کرکٹ سڑکوں کے کنارے نہ ڈالیں بلکہ رہائشی مقام سے دور لے جاکر کہیں پھینکے۔ یا اپنے مکانات و دکانات کے بازو جمع کرکے رکھیں تاکہ گرام پنچایت کے عملے کو سہولت ہوسکے۔ اس موقع پر مقامی تاجرین کی جانب سے گرام پنچایت کے عملے کی لاپرواہی کے متعلق شکایت کرنے پر انہوں نے کہا کہ ہم نے گرام پنچایت عہدیداروں کو بھی ہدایت دی ہے۔ بعد ازاں انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کے کنارے کچرا ڈالنے کی وجہ سے دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ گرام پنچایت سکریٹری پوچیا، نائب سرپنچ کیرا میری شیخ یونس اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT