Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / سڑکوں پر کچرا جلانے پر مکمل امتناع ، 25 ہزار جرمانہ

سڑکوں پر کچرا جلانے پر مکمل امتناع ، 25 ہزار جرمانہ

ماحولیاتی آلودگی کے سبب شہر کی آب و ہوا متاثر ہونے کی رپورٹ
حیدرآباد۔11جولائی (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے برسر عام کچہرا نذرآتش کرنے پر مکمل امتناع کے احکام جاری کرتے ہوئے کچہرا نذرآتش کرنے والوں کے خلاف 25ہزار روپئے تک جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق ریاستی حکومت جرمانہ کی یہ رقم ادارہ جات مقامی سے وصول کرے گی اور کچہرا نذرآتش کرنے والوں کو جرمانہ عائد کرنے کا اختیار ادارہ جات مقامی کو پہلے سے ہی حاصل ہے۔ریاتی حکومت نے نیشنل گرین ٹریبونل کی ہدایات و سفارشات کے پیش نظر یہ احکام جاری کئے ہیں جس کے ذریعہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ احکامات کے مطابق عام طور پر کچہرا نذرآتش کرنے والوں کے خلاف 5000ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ کوڑے دانیا کچہرے کے انبار میں کچہرا نذرآتش کرنے والوں پر 25ہزار روپئے تک کے جرمانے عائد کئے جانے کی گنجائش موجود ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کے سبب شہر کی آب وہوا متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں شجرکاری نہ ہونے کے سبب آلودگی پر قابو پانے میں ہونے والی دشواریوں کو دور کرنے کیلئے ان احکامات کی اجرائی عمل میں لائی گئی ہے ۔ تمام ادارہ جات مقامی کو بھی اس بات کی تاکید کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں عوامی شعور اجاگر کریںاور عوام کو اس بات سے واقف کروائیں کے کچہرا نذرآتش کرنے سے کتنے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے فضائی آلودگی میں اضافہ سانس لینے میں کس حد تک مشکلات کا باعث بن سکتی ہے۔بتایاجاتا ہے کہ حکومت نے تلنگانہ اسٹیٹ پولیوشن کنٹرول بورڈ کو اس بات کا اختیار دیا ہے کہ وہ ریاست کے ادارہ جات مقامی پر جرمانہ عائد کرے اور ادارہ جات مقامی کو اس بات کا اختیار حاصل ہے کہ وہ کھلے مقامات پر کچہرا نذرآتش کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں راست جرمانہ عائد کریں ۔ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے عہدیداروں کے مطابق آئندہ ؎چند یوم کے دوران اس سلسلہ میں مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے علاوہ سماجی کارکنوں کے ہمراہ مشاورت کے بعد بڑے پیمانے پر شعور بیداری مہم چلائی جائے گی تاکہ عوام اور شہریوں میںبھی اس سلسلہ میں شعور بیدار ہو اور وہ خود ایسے افراد کے خلاف شکایات کے لئے آگے آئیں جو کھلے عام کچہرا جلاتے ہوئے فضائی آلودگی میں اضافہ کے مرتکب بن رہے ہیں۔ مسٹر رجت کمار سیکریٹری ماحولیات و جنگلات سائنس نیبتایا کہ ان احکامات پر سختی سے عمل آوری کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ ریاست کے تمام ادارہ جات مقامی کی جانب سے ان احکامات پر مؤثر عمل آوری کے اقدامات کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT