Tuesday , October 17 2017
Home / Top Stories / سڑکوں پر کھدائی کی خلاف ورزی، جابجا کھدائی جاری

سڑکوں پر کھدائی کی خلاف ورزی، جابجا کھدائی جاری

کچرہ کے انبار شہریوں کیلئے تکلیف دہ، بلدیہ کی پابندی نظرانداز
حیدرآباد۔23جولائی (سیاست نیوز) شہر میں بلدیہ کی جانب سے سڑکوں کی کھدائی پر امتناع کے باوجود شہر میں مختلف مقامات پر جاری ترقیاتی کاموں کے نام پر کھدوائی اور خانگی کھدوائی کے علاوہ کچہرے کی عدم نکاسی شہریوں کے لئے تکلیف کا سبب بن رہی ہیں۔مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے شہر میں مانسون کی آمد سے قبل احکامات جاری کرتے ہوئے کسی بھی قسم کے ترقیاتی کام ہوں یا خانگی ان کیلئے سڑکیں نہ کھودی جائیں لیکن اس کے باوجود کئی علاقوں میں سڑکوں کی غیر مجاز کھدوائی اور سڑکوں کی بارش کے سبب خرابی کے سبب شہریو ںکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے علاوہ ازیں رہائشی علاقوں سے کچہرے کی عدم نکاسی کی متعدد شکایات کی جانے لگی ہیںاتنا ہی نہیں شہر کے کئی علاقوں سے ڈرینیج کے ابلنے اور بہتے رہنے کی شکایات بھی موصول ہورہی ہیں لیکن اس کے باوجود محکمہ جات کی عدم توجہی کئی محلہ جات کو بدبو و تعفن میں مبتلاء کئے ہوئے ہے۔مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کو آن لائن کی جانے والی شکایات کو بغیر حل کئے کہ انہیں بند کردیئے جانے کی شکایات بھی موصول ہو رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر گشت کرنے والی ان شکایات پر بھی بلدیہ کی جانب سے عدم ردعمل کے سبب شہریو ںمیں جی ایچ ایم سی کے متعلق ناراضگی پائی جاتی ہے۔دونوں شہروں کے کئی علاقوں میں مانسون کی آمد کے بعد سے مچھروں کی کثرت سے نمٹنے کے اقدامات نہ کئے جانے اور کچھرے کی عدم نکاسی کے علاوہ سڑکوں کی حالت سے شہریوں کو مختلف پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔حیدرآباد کے علاقوں ملک پیٹ‘ ٹولی چوکی ‘ بہادر پورہ‘ کاروان ‘ یاقوت پورہ اور چندرائن گٹہ کے مختلف علاقو ںمیں رہنے والے عوام کا کہنا ہے کہ شہر میں پاکی و صفائی کے دعوے کرنے والی بلدیہ مانسون کی آمد کے بعد سڑکو ںکو بہتر بنانے کے علاوہ ڈرنیج نظام کو بہتر رکھنے میں بھی ناکام رہی ہے اور اس پر طرفہ تماشہ یہ کہ کئی علاقوں میں کچہرے کی عدم نکاسی علاقہ میں بدبو و تعفن کا سبب بن رہی ہیں۔ان مسائل کو حل کرنے کے لئے جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں اور اہلکاروں کو فوری حرکت میں آنے کی ضرورت ہے اورسڑکوں کی کھدوائی کے سلسلہ میں جاری کردہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے اور صفائی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کچہرے کی نکاسی کو ممکن بنایا جائے۔

TOPPOPULARRECENT