Thursday , June 22 2017
Home / شہر کی خبریں / سڑکوں کی تعمیر اور ڈمپنگ یارڈ قائم کرنے سرپنچ کا مطالبہ

سڑکوں کی تعمیر اور ڈمپنگ یارڈ قائم کرنے سرپنچ کا مطالبہ

شمس آباد کے مسائل کو حل کرنے ضلع پریشد چیرمین پرسن اور رکن اسمبلی کا تیقن
شمس آباد /4 مئی ( سیاست نیوز ) شمس آباد منڈل جنرل باڈی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں محترمہ سنیتا مہیندرا ریڈی ضلع پریشد چیرپرسن نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ اجلاس میں سرپنچوں اور ایم ای ٹی سی ممبرس نے کئی مسائل پیش کئے ۔ شمس آباد سرپنچ راچاملا سدشیوا نے کہا کہ شمس آباد پولیس اسٹیشن تا بس اسٹانڈ روڈ کی خستہ حالت اور اس کی تعمیر کا کئی مرتبہ مطالبہ کیا گیا لیکن ابھی تک کوئی کارروائی انجام نہیں دی گئی اور شمس آباد میں ڈمپنگ یارڈ کیلئے عہدیداروں نے دورہ کرتے ہوئے دو تین مقامات کا جائزہ لیا تھا ۔ یہ دو مسائل کو حل کرنے سے شمس آباد کے کئی مسائل حل ہوجائیں گے ۔ ریشما سلطانہ ایم پی ٹی سی ممبر نے قاضی گلی ، کومت بستی ، پوچما گڈہ میں سڑکوں کی تعمیر اور انڈر گراؤنڈ ڈرینج ڈالنے کے علاوہ محلہ کے عقب میں موجود قبرستان کی حد بندی کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ تونڈپلی سرپنچ بی رتنم نے کہا کہ کئی غرباء کو راشن چاول بند کئے گئے ہیں ۔ انہیں فوری منظور کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ چاول مافیا کا راج چل رہا ہے ۔ راشن سے حاصل ہونے والے چاول کئی افراد دکانات پر فروخت کر رہے ہیں ۔ ایسے افراد سے چاول کو ختم کرتے ہوئے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ شمس آباد سرپنچ نے مہدی گارڈن میں لو وولٹیج کے مسئلہ کو دور کرنے کا مطالبہ کیا اور پانی کیلئے فنڈس منظور کرتے ہوئے حکومت کے فنڈس کو بھی منظور کرنے کا مطالبہ کیا ۔ محترمہ سنیتا مہیندر ریڈی ضلع پریشد چیرپرسن نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہے ۔ حکومت کی اسکیمات کو عوام تک پہنچانا ہر قائد کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے ڈاکٹرس کو ہدایت دی کہ دھوپ کی شدت کے پیش نظر ہر وقت دواخانہ میں موجود رہے اور عوام میں شعور بیدار کریں ۔ حکومت پانی کے مسئلہ کو حل کرنے اور آنگن واڑی اسکول بلڈنگ کیلئے رقم منظور کر رہی ہے ۔ آلودگی سے پاک رہنے کیلئے شجرکاری کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال کو بند کرتے ہوئے کپڑے کی تھیلیوں کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا ۔ سنیتا مہیندر ریڈی اور راجندر نگر اسمبلی پرکاش گوڑ نے شمس آباد منڈل کے مسائل کو حل کرنے کا تیقن دیا ۔ جلسہ کی کارروائی منڈل صدر چکلہ ایلیا نے چلائی ۔ اس موقع پر سرپنچس ، ایم پی ٹی سی ممبرس ، عہدیداروں کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔ جلسہ کے آخر میں محترمہ سنیتا مہیندر ریڈی نے پلاسٹک تھیلیوں کا استعمال نہ کرنے کیلئے پوسٹرس کا رسم اجراء کیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT