Sunday , July 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سڑکوں کی جنگی خطوط پر تعمیر ناگزیر

سڑکوں کی جنگی خطوط پر تعمیر ناگزیر

نظام آباد میں منعقدہ اجلاس سے دفعدار راجو کا خطاب
نظام آباد:17؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )سڑکوں کی تعمیری کام جنگی خطوط پر انجام دیتے ہوئے اقدامات کریں تو بہتر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار صدرنشین ضلع پریشد دفعدار راجو ، ضلع پریشد کے ذیلی کمیٹیوں کے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ آراینڈ بی محکمہ کے ذریعہ تعمیر کئے جانے والے سڑکوں کی تعمیر وقت پر نہ کرنے کی وجہ سے کروڑوں روپئے ضائع ہورہے ہیں اور سڑکوں پر گہرے کھڈ ہورہے ہیں ۔ سڑکوں پر گڑھوں کو مکمل کرنے کیلئے ٹنڈرس طلب کرنے اور ان سڑکوں کی تعمیر و مرمت کرنے علی ساگر کے علاقہ میں تعمیر کی جانے والے سڑکوں کے کام غیر معیاری ہے ۔ نوی پیٹ کے علاقہ سے گذرنے والی لاریوں کی وجہ سے سڑک خراب ہورہی ہے لہذا اس خصوص میں اقدامات کرنے ، آبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے شروع کئے جانے والے کاموں کو جلداز جلد مکمل کرنے کی گذشتہ 6ماہ سے آبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کے باوجود بھی کاموں کی انجام دہی میں تساہلی برتی جارہی ہے انہیں معاشی سنگم بی آر جی ایف ایس سی جنرل فنڈ ، ایس ایس بی کے فنڈس سے تعمیر کئے جانے والے تعمیری کاموں کے بارے میں استفسار کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کیا اور منڈلوں میں کاموں کو فوری شروع کرنے اور جن مقامات پر شروع نہیں کیا گیا فوری کام شروع کرنے کی ہدایت دی ۔ مشن بھاگیرتا کے کام متحدہ ضلع میں سست رفتار سے چل رہے ہیں پنچایت راج ، آراینڈ بی ، مشن بھاگیرتاکے کاموں کو فوری انجام دینے اور کاماریڈی ضلع کے 121 دیہاتوں میں 30؍ ڈسمبر تک کاموں کو انجام دینے کی ہدایت دی اور بنیادی طور پر ان کاموں کا جائزہ لیں تو بہتر ہوگااس اجلاس میںسی ای او ضلع پریشد گویند کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

مشن بھگیرتا واٹر گریڈ کے کاموں کا جائزہ
آرمور۔/17مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور میونسپل چیرپرسن سواتی سنگھ ببلو نے آرمور شہر میں مشن بھگیرتا واٹر گریڈ کے کاموں کا جائزہ لیا اور امبیڈکر چوراہے پر پہنچ کر وٹر گریڈ کے کاموں کی تفصیلات حاصل کی۔ متعلقہ عہدیداروں کو کام جلد مکمل کرنے کی طرف توجہ دلائی ۔ واضح رہے کہ اس واٹرگریڈ کے تحت آرمور کی عوام کو پینے کا پانی مہیا کرنے کا 20مئی کو وزیر اعلیٰ تلنگانہ چندرشیکھر راؤ آرمور میں افتتاح انجام دینے والے تھے اس طرح کسی وجوہات کی بناء ان کا دورہ ملتوی ہوا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT