Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سڑکوں کی خستہ حالت ، انجینئرس پر کے ٹی آر برہم

سڑکوں کی خستہ حالت ، انجینئرس پر کے ٹی آر برہم

حیدرآباد۔ 21 جولائی (سیاست نیوز) وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی راما راؤ نے جی ایچ ایم سی انجینئرنگ شعبہ کے عہدیداروں پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے آج ایک جائزہ اجلاس میں شہر حیدرآباد میں سڑکوں کی خستہ حالت کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ شعبہ کو متعدد مرتبہ اس ضمن میں ضروری ہدایات دی گئیں لیکن اب تک کوئی مثبت پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے جی ایچ ایم سی حدود میں واقع تمام شاہراہوں کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دی۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں فوری تبدیلی نہ آنے پر متعلقہ عہدیداروں کے خلاف خواہ وہ کسی بھی رتبہ کے حامل ہوں ، سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے خاص طور پر عہدیداروں کے طرز عمل کی شکایت کی اور کہا کہ اس معاملے میں کوئی مثبت تبدیلی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شہر کی سڑکوں کو بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے اور حکام کو اس ضمن میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے، ورنہ حکومت ان کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT