Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سڑکوں کی مرمت کیلئے ایمبولنس گاڑیاں

سڑکوں کی مرمت کیلئے ایمبولنس گاڑیاں

حیدرآباد 24 اپریل (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن سڑکوں کی مرمت کے لئے امبولنس گاڑیاں چلائے گا۔ کمشنر جی ایچ ایم سی بی جناردھن ریڈی نے کہاکہ 108 میڈیکل سرویس کی طرح جی ایچ ایم سی ایسا پراجکٹ شروع کررہا ہے جس کے تحت روڈ ایمبولنس گاڑیاں شکایت وصول ہوتے ہی سڑکوں کی مرمت کے لئے روانہ کی جائیں گی۔ جی ایچ ایم سی اس سے قبل سڑکوں کی فوری مرمت کے لئے بعض مقامات پر روڈ ڈاکٹر نام سے گاڑیاں چلا چکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT