Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / سڑکیں و اسٹیڈیمس امل دتہ سے موسوم ہوں گے: ممتا بنرجی

سڑکیں و اسٹیڈیمس امل دتہ سے موسوم ہوں گے: ممتا بنرجی

کولکاتا ، 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے کہا کہ شہر میں سڑکوں اور اسٹیڈیمس کو سابق فٹبال گریٹس جیسے امل دتہ سے موسوم کیا جائے گا جبکہ ’ڈائمنڈ کوچ‘ کی آخری رسومات آج یہاں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔ ممتا نے رابندر سدن میں دتہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ ہمارا فخر تھے۔ ان کا دیہانت ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ہم امل دتہ اور سیلن مَنّا جیسے عظیم کھلاڑیوں کے نام سے سڑکوں اور مستقبل کے اسٹیڈیمس کو موسوم کریں گے۔ الزھیمر کے عارضہ اور پیرانہ سالی کی علالت میں مبتلا امل دتہ سات ماہ سے بستر کی حد تک محدود ہوگئے تھے کل شام دیہانت ہوا۔ وہ ملک کے پہلے پروفیشنل کوچ تھے۔

TOPPOPULARRECENT