Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک اور ٹرین حادثہ میں دو نوجوان کی موت

سڑک اور ٹرین حادثہ میں دو نوجوان کی موت

حیدرآباد /28 ستمبر ( سیاست نیوز ) شہر میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں دو ساتھی ہلاک ہوگئے ۔ تاہم ایک ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا جو خوف کے عالم میں بھاگ رہا تھا اور ایک لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ کوکٹ پلی اور ریلوے پولیس نامپلی نے علحدہ علحدہ کارروائی انجام دی کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 27 سالہ ہری کرشنا جو پیشہ سے سافٹ ویر انجینئیر تھا جبکہ دوسرا ساتھی 26 سالہ کتہ پلی رمیش جو ایک خانگی ہاسپٹل میں ملازمت کرتا تھا ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ علاقہ میں رہتے تھے ۔ جن کا آبائی مقام ضلع گنٹور ریاست آندھراپردیش بتایا گیا ہے ۔ دونوں ساتھی کل رات کوکٹ پلی کے علاقہ موسی پیٹ سے گذر رہے تھے کہ ایک تیز رفتار لاری سے ان کی موٹر سائیکل زد میں آگئی اور ہری کرشنا برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ اپنے ساتھی کی موت کو دیکھ کر رمیش خوف کا شکار ہوگیا اور خوف کے عالم میں چیخ پکار کرتے ہوئے ریلوے لائین کی طرف گیا جہاں ایک ٹرین کی زد میں آکر وہ ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس اور کوکٹ پلی پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

کشائی گوڑہ سڑک حادثہ میں کمسن ہلاک
حیدرآباد /28 ستمبر ( سیاست نیوز ) کشائی گوڑہ کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک 4 سالہ کمسن ہلاک ہوگیا جو اپنے رشتہ دار کے ہمراہ موجود تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 4 سالہ گنڈپا جو کشائی گوڑہ علاقہ کے ساکن چنایا کا بیٹا تھا ۔ طالب علم بتایا گیا ہے ۔ کل رات یہ کمسن اپنے رشتہ دار کے ہمراہ سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT