Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حاثات میں دو افراد ہلاک

سڑک حاثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /23 نومبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 35 سالہ شیخ محبوب پاشاہ جو پیشہ سے ماربل ورکر بتایا گیا ہے ۔ اپل علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل شام وہ موٹر سائیکل پر گھٹکیسر علاقہ سے گذر رہا تھا کہ ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 32 سالہ موہن سنگھ جو بلرام گل منگل ہاٹ علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے تاجر بتایا گیا ہے کل وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ منی کنڈہ کے علاقہ میں تیز رفتار لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT