Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سڑک حادثات، ہر سال زائد از3 لاکھ افراد فوت

سڑک حادثات، ہر سال زائد از3 لاکھ افراد فوت

آرمور میں ٹریفک بیداری پروگرام سے ٹرانسپورٹ کمشنر کا خطاب
آرمور /24 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور میں موٹر وہیکل انسپکٹر اشونت کمار کے زیر اہتمام ٹریفک رولس کنٹرول کا 27 واں قومی پروگرم منعقد کیا گیا، جو 28 جنوری تک جاری رہے گا۔ اس پروگرام کے تحت عوام میں ٹریفک شعور کے لئے پمفلٹ اور ریلیاں اور ٹریفک کنٹرول کے لئے تربیتی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ اس طرح آرمور امبیڈکر چوراہا سے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ اس ریلی کو جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر تلنگانہ نے جھنڈی دکھاکر افتتاح کیا۔ اس ضمن میں شتریا فنکشن ہال میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا، جس سے جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر پانڈو رنگا نائک نے مخاطب کرتے کہا کہ ہم سب کو ٹریفک رولس پر عمل کرنے کی شدید ضرورت ہے، تاکہ حادثات کو روکا جاسکے اور انسانی جانوں کا تحفظ ہوسکے۔ انھوں نے بتایا کہ ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہر سال 5 لاکھ سڑک حادثات ہو رہے ہیں، جس میں تقریباً ساڑھے تین لاکھ لوگوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، اس طرح ریاست تلنگانہ میں ایک برس میں 14 ہزار حادثات ہو رہے ہیں اور 7 ہزار لوگ ہلاک ہو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹریفک رولس کو اہمیت دیتے ہوئے ہیلمٹ کا استعمال ضروری ہے اور ڈرائیونگ کے وقت موبائل فون کا استعمال ہرگز نہیں کرنا چاہئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کمشنر درگا پمیلا، ایم وی آئی آرمور اشونت کمار، کانسٹبل مقبول، ڈرائیورس اور دیگر عہدہ داروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT