Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد ۔ 10مئی ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ معین آباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو طالب علم ہلاک ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 18سالہ مانسی اور 22سالہ شیوا کمار جو موٹر سیکل پر جارہے تھے کہ ایک لاری کی زد میں آکر دونوںشدید زخمی ہوگئے‘ جنہیں فوری طور پر نانل نگر کے ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران یہ دونوں فوت ہوگئے ۔ مانسی ٹی سی کالونی مولاعلی علاقہ کے ساکن سرینواس کی بیٹی تھی اور شیوا کمار مادھا پور علاقہ کے ساکن رمیش کا بیٹا تھا ۔ ذرائع کے مطابق دونوں  انجنیئرنگ کے طلبہ تھے اور ایک ہی کالج میں زیر تعلیم تھے ۔ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں 54 سالہ برمن نامی شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق  یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آگیا ۔ بتایا جاتا ہیکہ برمن اڈیشہ کا متوطن اور پیشہ سے لیبر بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT