Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /28 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) آصف نگر سعیدآباد اور اپل پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ آصف نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ شبانہ بیگم جو حبیب نگر علاقہ کے ساکن انوراللہ کی بیوی تھی ۔ گذشتہ روز میاں بیوی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ آصف نگر حدود میں حادثہ پیش آیا ۔ شبانہ بیگم موٹر سائیکل بے قابو ہونے کے سبب موٹر سائیکل سے گرکر شدید زخمی ہوگئی جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ سعیدآباد پولیس کے مطابق 51 سالہ موہن راؤ جو پیشہ سے رئیل اسٹیٹ کا تاجر تھا ۔ چمپاپیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل رات یہ شحص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ چمپاپیٹ کے علاقہ میں حادثہ پیش آیا ۔ سوئفٹ کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ اپل پولیس کے مطابق امامہیشور جس کی عمر 48 سال بتائی گئی ہے پیشہ سے تاجر تھا سوریا نگر اپل میں رہتا تھا آج چہل قدمی کے دوران سڑک حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT