Tuesday , October 17 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد 20 نومبر (سیاست نیوز) حیدرآباد و سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئے۔ چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق 23 سالہ سید نظام جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا، ہاشم آباد علاقہ میں رہتا تھا، کل رات دیر گئے یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار بے قابو لاری نے ٹکر دے دی جس کے سبب شدید زخمی حالت میں سید نظام فوت ہوگیا۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 26 سالہ گنیش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا، بھونگیر ضلع نلگنڈہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے، وہ 11 نومبر کے دن موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جس کی علاج کے دوران کل رات موت ہوگئی۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 35 سالہ سگنا جو راجندر نگر علاقہ کے ساکن سرینواس کی بیوی تھی، 14 نومبر کے دن میاں بیوی موٹر سیکل پر نارسنگی کے علاقہ سے گزر رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا اور اس حادثہ میں سگنا شدید زخمی ہوگئی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT