سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

   

حیدرآباد /10 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 41 سالہ زاہدہ بیگم جو فلم نگر علاقہ کے ساکن محمد ابراہیم کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون اپولو ہاسپٹل میں ہاوز کیپنگ ملازمہ کا کام کرتی تھی ۔ زاہدہ بیگم 6 اکٹوبر کے دن ان کے فرزند کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ موٹر سائیکل یو ٹرن لینے کے دوران جوبلی ہلز حدود میں یہ خاتون موٹر سائیکل سے گرکر شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئیں ۔ بلارام پولیس کے مطابق 32 سالہ ونود جو پیشہ سے موٹر سائیکل میکانک تھا ۔سکندرآباد کے علاقہ بلارم میں رہتا تھا ۔ 8 اکٹوبر کے دن یہ شخص بلارم علاقہ میں گر پڑا ۔ ذرائع کے مطابق سڑک پر موجود گڈھے میں گرنے کے سبب یہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا۔ جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ چادرگھاٹ پولیس کے مطابق 65 سالہ شخص ہریش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ گڈی انارم علاقہ میں رہتا تھا ۔ 3 اکٹوبر کے دن یہ شخص موٹر سائیکل سے گرکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔