سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

   

حیدرآباد /28 نومبر ( سیاست نیوز ) عبداللہ پور میٹ مہیشورم اور کوسگی پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ عبداللہ پور میٹ پولیس کے مطابق 26 سالہ شنکر جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا کوہیڈا علاقہ میں رہتا تھا جو اس کے چھوٹے بھائی متیالوکے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ان کی موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور شنکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 45 سالہ ویراچاری جو پیشہ سے کسان تھا کیشم پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ آج یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک لاری کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ کوسگی پولیس کے مطابق 56 سالہ یلااماں جو وقارآباد علاقہ کے ساکن بگایا کی بیوی تھی 24 نومبر کے دن یہ خاتون اس کے افراد خاندان کے ساتھ ایک گاڑی میں جارہی تھی کہ گاڑی الٹ جانے کے سبب حادثہ پیش آیا ۔ اور اس حادثہ میں شدید زخمی خاتون یلااماں کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔