سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

   

حیدرآباد /19 فروری ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ تکارام گیٹ پولیس کے مطابق 42 سالہ ہری بابو جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ تکارام گیٹ علاقہ کے ساکن مرکرم کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص اس کے لڑکے کو اسکول چھوڑنے موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے دی اس حادثہ میں ہری بابو فوت ہوگیا اور اس کا لڑکا زخمی بتایا گیا ہے ۔ لالہ گوڑہ پولیس کے مطابق 65 سالہ خاتون انجماں جوپروتا پور علاقہ کے ساکن نرہری کی بیوی تھی ۔ گذشتہ روز یہ خاتون اس کے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ الوال پولیس کے مطاقب 75 سالہ ستیہ نارائنا جو الوال علاقہ کا ساکن تھا ۔ آج صبح یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔