Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد۔/16ڈسمبر، ( سیاست نیوز) حیدرآباد، سائبر آبا د میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 36سالہ شیشادھری ریڈی پیشہ سے خانگی ملازم تھا بنجارہ ہلز کے علاقہ کا ساکن13ڈسمبر کے دن یہ شخص موٹر سیکل پر روڈ نمبر 45 جوبلی ہلز سے گذررہا تھا کہ مخالف سمت سے ایک اور موٹر سیکل میں تصادم پیش آیا اور اس حادثہ میں شدید زخمی ریڈی کل رات فوت ہوگیا۔ میر پیٹ پولیس کے مطابق 28سالہ ناگامنی جو صنعت نگر علاقہ کے ساکن چندریا کی بیوی  6 ڈسمبر کوکرمن گھاٹ میں واقع اپنے رشتہ دار سے ملاقات کے بعد واپس ہورہی تھی کہ بالا پور چوراہے کے قریب موٹر سیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگئی جو علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ رائے درگم پولیس کے مطابقبنود رمن جو پیشہ سے باورچی اور لیبر تھا اسی علاقہ میں رہتا تھا جس کا آبائی مقام مغربی بنگال بتایا گیا ہے گزشتہ روز یہ شخص درگاہ کی طرف جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT