Monday , June 26 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد بشمول شیرخوار ہلاک

سڑک حادثات میں تین افراد بشمول شیرخوار ہلاک

حیدرآباد /8 مارچ ( سیاست نیوز ) الوال ملکاجگیری اور میڑپلی پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد بشمول ایک شیرخوار لڑکا ہلاک ہوگیا ۔ الوال پولیس کے مطاق 14 ماہ کا لڑکا منی کانت جو ریجمنٹل بازار علاقہ کے ساکن امرناتھ کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا اپنے مکان کے قریب پیش آئے حادثہ میں فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ لڑکا کھیل میں مصروف تھا کہ مکان سے باہر آرہی انوا کار کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 42 سالہ درشن جو پیشہ سے جی ایچ ایم سی کا ملازم تھا ۔ 28 فروری کے دن یہ شخص سائیکل سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ پولیس کے مطابق اس شخص کے سر پر گہرے زخم آئے تھے اور علاج کے دوران یہ شخص کل رات فوت ہوگیا ۔ ملکاجگیری پولیس کے مطابق 25 سالہ ایشوریہ جو پیشہ سے سافٹ ویر ملازم بتایا گیا ہے ۔ نظام پیٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ یہ شخص اپنی بیوی کے ہمراہ جو پیشہ سے سافٹ ویر ملازم تھی ۔ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ملکاجگیری کے علاقہ میں ایک کنکریٹ مکسر کی زد میں آکر حادثہ کا شکار ہوگیا اور اس شخص کی بیوی برسر موقع ہلاک اور ایشوریہ شدید زخمی ہوگیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT