Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ضعیف شخص ہلاک

سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ضعیف شخص ہلاک

حیدرآباد۔/7جولائی،( سیاست نیوز) سیف آباد، معین آباد اور رائے درگم پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک ضعیف شخص ہلاک ہوگیا۔ سیف آباد پولیس کے مطابق 63 سالہ شخص سید باسط حسین جو نصر اپارٹمنٹ سیف آباد علاقہ کے ساکن گزشتہ روز رویندرابھارتی کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے اور علاج کے دوران فوت ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔ معین آباد پولیس کے مطابق 28 سالہ کرشنا جو اکینا پلی علاقہ کا ساکن تھا یہ شخص صبح موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور موٹر سیکل سے گر کر مشتبہ طور پر ہلاک ہوگیا۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 24سالہ پرینواتا مغربی بنگال علاقہ کا متوطن مادھا پور علاقہ میں رہتا تھا جو پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے گزشتہ روز اپنے ساتھی کے ہمراہ سینما دیکھنے کے بعد واپس ہورہا تھا کہ بائیوڈائیورسٹی پارک کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی ہوگیا تھا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT