Saturday , June 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد بشمول لڑکی ہلاک

سڑک حادثات میں تین افراد بشمول لڑکی ہلاک

حیدرآباد۔/9جون، ( سیاست نیوز)شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک لڑکی ہلاک ہوگئی۔بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 50سالہ شخص متیالو جو پیشہ سے چوکیدار جیوتی نگر بنجارہ ہلز کا ساکن بتایا گیا گزشتہ ہفتہ یہ شخص بنجارہ ہلز کے علاقہ میں پیدل جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 14سالہ لڑکی بندھو جو ریکولہ تانڈہ علاقہ کے ساکن مدھو کی بیٹی طالبہ تھی جو اپنی بہن اور ساتھی کے ہمراہ کار میں جارہی تھی کہ کار اُلٹ کر حادثہ کا شکار ہوگئی ، اس حادثہ میں بندھو برسر موقع ہلاک ہوگئی جبکہ اس کی بہن اور پڑوسی ساتھی نائیک شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ مادھا پور پولیس کے مطابق 36سالہ مادھو راؤ جو ٹی ٹی آر کالونی کا ساکن پیشہ سے خانگی ملازم کل رات یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی۔مادھو راؤ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT