Sunday , July 23 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد بشمول کمسن طالبہ ہلاک

سڑک حادثات میں تین افراد بشمول کمسن طالبہ ہلاک

حیدرآباد۔/17ڈسمبر، ( سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں ٹپر لاریوں کی زد میں آکر 3 افراد بشمول ایک کمسن طالبہ ہلاک ہوگئی۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 4 سالہ کویتا جو کیشو نگر گولی دوڈی علاقہ کے ساکن سینو کی بیٹی آج اسکول جانے کے لئے سڑک عبور کرنے کی کوشش کررہی تھی کہ ایک تیز رفتار ٹپر لاری کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگئی۔ معین آباد پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو ساتھی ہلاک اور دیگر 4زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 24سالہ آر موہن ریڈی اور 34سالہ سبرامنیم جو موٹر سیکل پر سوار تھے تیز رفتار ٹپر لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ یہ دونوں ٹی سی ایس میں ملازم تھے۔ کرنول کے متوطن بتائے گئے ہیں، یہ لوگ اپنے دیگر چار ساتھیوں ومشی ، منوج، سرینواس اور مدھو کے ہمراہ وسنت گیری ہلز جارہے تھے کہ معین آباد کے قریب حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

خاتون کی خودکشی
حیدرآباد۔/17ڈسمبر، ( سیاست نیوز) کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ حدود میں ایک خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتاہے کہ 23 سالہ پدما پریہ جو کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ علاقہ کے ساکن امرناتھ کی بیوی کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT