Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد بشمول کمسن ہلاک

سڑک حادثات میں تین افراد بشمول کمسن ہلاک

حیدرآباد /17 اگست ( سیاست نیوز ) حیدرآباد و سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک کمسن ہلاک ہوگیا ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 36 سالہ راملو پیشہ سے مزدور بنجارہ ہلز علاقہ میں رہتا تھا ۔ 11 اگست کو یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں کل رات وہ فوت ہوگیا ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 28 سالہ ونود جو خواجہ گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا کل رات لنگم پلی علاقہ میں کام کے بعد ریت کے ڈھیر پر اپنے ساتھی ویدیناتھ کے ہمراہ آرام کر رہا تھا کہ ایک ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب لاری پیچھے ہٹانے کے دوران ونود اور اس کا ساتھی لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے اور علاج کے دوران ونود رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 40 سالہ راملو پیشہ سے لیبر کومپلی علاقہ میں رہتا تھا 9 اگست کو سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ یہ شخص آر ٹی سی بس کی زدمیں آکر زخمی ہوگیا جو کل علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق پون نامی کمسن لڑکا جس کی عمر ساڑھے تین سال بتائی گئی ہے ۔ جگت گیری گٹہ علاقہ کے ساکن بالراج کا بیٹا تھا ۔ وہ اپنے گھر کے قریب کھیل میں مصروف تھا کہ خانگی بس نے اسے ٹکر دے دی اور وہ شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT