Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سڑک حادثات میں تین افراد فوت

سڑک حادثات میں تین افراد فوت

کریم نگر ۔ یکم اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرکل انسپکٹر آف ٹرافک مہیش گوڈ کی اطلاع کے بموجب اتوار کو دو سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ پیداپلی سے ویدرہ جانے والی جیپ کو وجئے واڑہ سے ناگپور جانے والی لاری نے ٹکر دیدی جس کی وجہ جیب کاڈرائیور سرینواس عمر (30) سال اور جیپ میں بیٹھے ہوئے مزدور چندن روی داس عمر (21) سال فوت ہوگئے۔ دوسرے حادثے میں کریم نگر سپتاگیری کالونی کے مریالا راجیشور راؤ عمر (50) سال کی موٹر سیکل کو سلطان آباد سے کریم نگر آنے والی کار نے ٹکر دیدی جس کی وجہ وہ برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

رکن اسمبلی کی گمشدگی کی
پولیس میں شکایت
مانا کنڈور ۔ یکم اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مانا کنڈور کے بہوجن سماج پارٹی کے حلقہ اسمبلی صدر نشانی رام چندر نے ایل ایم ڈی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ حلقۂ اسمبلی مانا کنڈور ایم ایل اے رسامئی بال کشن پچھلے دیڑھ ماہ سے نظر نہیں آرہے ہیں۔ بعد ازاں انھوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ حلقۂ اسمبلی مانا کنڈور کو نمائندگی کرنے والے رکن اسمبلی بہت دنوں سے دکھائی نہیں دے رہے ہیں اس لئے ہمیں تشویش ہے ۔ شجرکاری پروگرام ، ہریتا ہارم پروگرام کے علاوہ دیگر ترقیاتی پروگراموں میں حصہ لینے والے بال کشن پتہ نہیں کہاں غائب ہوگئے ، ہرجگہ اُن کی کمی محسوس کی جارہی ہے اسی لئے پولیس اسٹیشن میں بھی شکایت درج کروائی گئی۔

TOPPOPULARRECENT