Thursday , October 19 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد کی اموات

سڑک حادثات میں تین افراد کی اموات

حیدرآباد ۔ 15 اگست (سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 19سالہ جے سریش جو پیشہ سے مزدور تھا، وقارآباد کے علاقہ یلوسومامڑی سے تعلق رکھتا تھا، وہ کل ایک لاری پر مزدوری کیلئے گچی باؤلی آیا تھا۔ تاہم ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب ہلاک ہوگیا۔ لاری سے سامان خالی کرنے کے بعد سریش لاری کے پیچھے ٹھہرا ہوا تھا اور ڈرائیور نے لاری کو ریورس لیا جس کے سبب وہ لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق 60 سالہ سومایہ جو ریٹائرڈ ملازم تھا، ڈاکٹرس کالونی سرورنگر علاقہ میں رہتا تھا۔ 11 اگست کو یہ شخص اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور وہ شدید زخمی حالت میں آج فوت ہوگیا۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 40 سالہ راجی ریڈی جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے، پداعنبرپیٹ علاقہ میں رہتا تھا۔ وہ سڑک عبور کرنے کے دوران کل آر ٹی سی بس کی زد میں آکر برسرموقع ہلایک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT