سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

   

حیدرآباد۔/6 ڈسمبر، ( سیاست نیوز)ایل بی نگر، مہیشورم اور رائے درگم پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 44 سالہ شیخ جمیل جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا این ٹی آر نگر میں علاقہ میں رہتا تھا۔ گذشتہ روز جمیل موٹر سیکل پر ایل بی نگر علاقہ سے گذر رہا تھا کہ ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ مہیشورم پولیس کے مطابق ایک 25 تا 30 سالہ نامعلوم شخص گذشتہ روز مہیشورم کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں فوت ہوگیا۔ سڑک کے کنارے حیدرآباد کی جانب جانے والی ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے یہ شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ رائے درگم پولیس کے مطابق ایک 30 تا 40 سالہ شخص جو 2 ڈسمبر کو آوٹر رنگ روڈ خواجہ گوڑہ علاقہ میں پیش آئے حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکرفوت ہوگیا۔ گچی باؤلی سے شمس آباد کی جانب سے جارہی ایک نامعلوم گاڑی نے اس شخص کو ٹکر دے دی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔ع