Friday , July 28 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد /13 فروری ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ فلک نما اور شہر کے نواحی علاقہ نارسنگی میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ پرانے شہر کے علاقہ فلک نما میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 2 افراد 22 سالہ بالامنی اور 22 سالہ سدرشن شرما ہلاک ہوگئے ۔ دونوں طالب علم آپس میں اچھے ساتھی تھے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان کا تعلق آر این ریڈی کالونی فلک نما سے بتایا گیا ہے جو رات دیر گئے بریانی کھانے کی غرض سے موٹر سائیکل پر نکلے تھے کہ ناگولہ بنڈہ کے علاقہ میں ان کی موٹر سائیکل روڈ ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی اور دونوں برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 32 سالہ سی ایم روی کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم بوڑے پلی میڑچرلہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ 10 فروری کو یہ شخص پیدل جارہا تھا کہ حیدر شاہ کوٹ علاقہ میں ایک تیز رفتار آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT